بسنت مارچ میں منائی جائے گی، جشن بہاراں کا کیلنڈر مکمل
3دن تک ہی منانے کی تجویز ،رمضان کے بعدکی نئی تاریخوں کا اعلان متوقع
لاہور (عمران اکبر )انتظامیہ کی درخواست پر پنجاب حکومت مان گئی ۔ذرائع کے مطابق بسنت 2027 مارچ میں منائی جائیگی۔ مارچ میں بسنت جشن بہاراں کا کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ۔انتظامیہ نے ایک بار پھر بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نئی تاریخ کیلئے حکام کی مشاورت مکمل، اعلان کسی بھی لمحے متوقع ہے ۔ بسنت 10دن کی بجائے 3 دن تک ہی منانے کی تجویز ہے اور جنوری، فروری کی بجائے مارچ میں منائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ اس سے قبل بھی بسنت کی تاریخیں تبدیل ہوئیں ،پہلے مارچ اور پھر جنوری، فروری میں منانے کا اعلان ہوا ،اَب بسنت رمضان المبارک کے فوری بعد مارچ میں منائی جائیگی ،نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments