بلڈنگ انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بلڈنگ انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ، بلڈنگ انسپکٹر زبیر خان لودھی 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، نقشے کی منظوری کے لیے شہری سے رشوت طلب کرنے کا الزام، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر زبیر خان لودھی نے شہری سے تعمیراتی نقشے کی منظوری کے عوض 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جس پر شہری کی شکایت پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کی۔ اینٹی کرپشن افسر تصور بوسال نے میونسپل کارپوریشن میں چھاپہ مار کر بلڈنگ انسپکٹر کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...