ٹی این ایس بیکن ہاؤس کیلئے ورلڈز بیسٹ سکول پرائز

ٹی این ایس بیکن ہاؤس کیلئے ورلڈز بیسٹ سکول پرائز

دنیا بھر کے سکولوں کیلئے قابلِ تقلید مثال تسلیم کرناباعثِ فخر :قاسم قصوری

لاہور(سٹاف رپورٹر)ٹی این ایس بیکن ہاؤس لاہور ورلڈز بیسٹ سکول پرائز جیتنے کا اعزاز حاصل کرنیوالاپاکستان کا پہلا اسکول بن گیا ۔ برطانیہ کے گلوبل ایجوکیشن پلیٹ فارم ٹی فور ایجوکیشن نے ٹی این ایس بیکن ہاؤس سکول کو 2026میں Supporting Healthy Lives کیٹیگری میں فاتح قرار دیا۔ یہ اعزاز ان طلبہ کی تعلیم و تربیت کیلئے سکول کے فلاح و بہبود پر مبنی منفرد طریقہ کار کے اعتراف میں دیا گیا ہے جو روایتی انداز سے ہٹ کر سیکھنے کی ضروریات رکھتے ہیں۔یکن ہاؤس کے سی ای اوقاسم قصوری نے اس کامیابی پر کہاہے کہ ٹی این ایس کا قیام اس یقین کے تحت عمل میں لایا گیا تھا کہ تعلیم کو بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق ڈھلنا چاہیے اور بچے اس وقت بہترین انداز میں سیکھتے ہیں جب انہیں کسی تعلیمی ماحول میں اپنائیت اور قبولیت کا احساس ملتا ہے۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری یہ کاوش دنیا بھر کے سکولوں کیلئے قابلِ تقلید مثال کے طور پر تسلیم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...