اے سی اُم حبیبہ کے مختلف مقامات پر دورے ، معائنے
تعلیمی سرگرمیوں، صفائی آپریشن اور سبزی منڈی میں نرخوں کا جائزہ لیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ صبح سویرے فیلڈ میں متحرک رہیں اور مختلف مقامات کے اچانک دورے کرکے سرکاری اداروں کی کارکردگی، تعلیمی سرگرمیوں، صفائی آپریشن اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی چھینہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، انتظامی امور اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments