سی ایم لیپ ٹاپ سکیم:ورچوئل یونیورسٹی کے 2 ہزار 349 طلبہ کی تصدیق
لاہور(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ورچوئل یونیورسٹی کے 2 ہزار 349 طلبہ کی تصدیق مکمل کرلی گئی جبکہ راولپنڈی ڈومیسائل کے حامل 128 منتخب طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کر دئیے گئے۔
اس سلسلے میں ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ اہل طلبہ کی تصدیق اور انتخاب کا عمل محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments