22 وہیلر ٹرالر میں خوفناک تصادم، بپ بیٹا زخمی

 22 وہیلر ٹرالر میں خوفناک  تصادم، بپ بیٹا زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لاہور روڈ پر شہزور وین اور 22 وہیلر ٹرالر میں خوفناک تصادم، باپ بیٹا گاڑی کے ملبے میں پھنس گئے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرکے دونوں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چک نمبر 87 جنوبی کے قریب پیش آیا جہاں شہزور وین آگے جانے والے 22 وہیلر ٹرالر سے پیچھے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 52 سالہ مقدس علی اور اس کا 14 سالہ بیٹا محمد عالیان وین میں پھنس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی آپریشن کے بعد دونوں باپ بیٹے کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...