سیالکوٹ:خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر تقریب

سیالکوٹ:خواتین پر تشدد کے  خاتمے کے عالمی دن پر تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 ہراسانی کے خلاف خاموشی اختیار کرنے کے بجائے آواز اٹھائیں۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں ڈی پی او نے طالبات پر زور دیا کہ وہ بلا خوف شکایات پولیس تک پہنچائیں ، جدید سیف سٹی کیمروں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم میں ملوث افراد تک رسائی ممکن ہو رہی ہے جبکہ شکایت کنندگان، بالخصوص خواتین، کی شناخت اور رازداری کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...