زونگ کی فائیو جی سروس 35 سے زائد شہروں میں دستیاب

زونگ کی فائیو جی سروس 35 سے زائد شہروں میں دستیاب

اسلام آباد ،ملحقہ علاقوں میں سب سے زیادہ ہزار سے زائد نیٹ ورک سائٹس فعال

لاہور (سٹاف رپورٹر)زونگ کی طرف سے کمرشل فائیو جی سروس اب ملک کے 35 سے زائد شہروں میں دستیاب ہے ۔فائیو جی نیٹ ورک کی سب سے زیادہ توسیع وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہے ۔ زونگ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکی ایک ہزار سے زائد نیٹ ورک سائٹس فعال ہیں۔  زونگ اسلام آبادایئرپورٹ پر فائیو جی ریڈی انڈور اینٹینا سسٹم نصب کرنیوالا واحد موبائل آپریٹر بھی ہے ۔اسی نیٹ ورک کے ذریعے زونگ اپنی زیڈ ہوم فائی سروس فراہم کر رہا ہے۔

وائی فائی 6 ٹیکنالوجی سے لیس اس راؤٹر کی قیمت 22 ہزار ہے جس سے بیک وقت 64 صارفین منسلک ہو سکتے ہیں اور وہ فائیو جی کوریج والے علاقوں میں رہائش کی تبدیلی پربھی اس راؤٹر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ سروس کے تحت 12 پری پیڈ پیکیجز پیش کیے جا رہے ہیں ۔ یہ سروس 10 بڑے شہروں میں زونگ کسٹمر سروس سینٹرز پر دستیاب ہے اور اسے گھریلو صارفین، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے ۔نیٹ ورک کے معیار بارے زونگ کا کہنا ہے کہ 2026 کی دوسری سہ ماہی میں لاہور میں اوپن سگنل کے تمام5کارکردگی کے اشاریوں میں کمپنی نے پہلی پوزیشن لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...