دو سال میں جامعہ پنجاب تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی:ایکشن کمیٹی

دو سال میں جامعہ پنجاب تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی:ایکشن کمیٹی

بجٹ سے ما ورا سیونگز سے 4.88ارب نکلوا کر خرچ کر لئے ،منظور ِنظر افراد تعینات

لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سردار اصغر اقبال، صدر چودھری بشارت محمود، کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد، سیکرٹری جنرل طیب اعجاز خان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی 3ماہ سے وائس چانسلر اور انتظامیہ کی مبینہ بے ضابطگیوں، اختیارات سے تجاوز اور اساتذہ و ملازمین کے حقوق کی عدم ادائیگی کیخلاف پرامن احتجاج کر رہی ہے ۔ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ستمبر 2024 میں وائس چانسلرکا چارج سنبھالا۔ دو سال میں یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی جسکے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔ 14ماہ کے دوران بجٹ سے ما ورا سیونگز اوربچتوں میں سے 4.88 ارب نکلوا کر خرچ کر لیے گئے ۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 78.6 کروڑ مختلف شعبہ جاتی اکاؤنٹس سے مرکزی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے جنکی مکمل تفصیل واضح نہیں۔ایک دستاویز میں 1.6 ارب کا بجٹ خسارہ ظاہر کیا گیا جبکہ یکم جولائی 2026 کو ایف پی سی کوخسارہ 2.57 ارب بتایا گیا۔ جامعہ کی تاریخ میں سیلف سپورٹ پروگرامز پہلی مرتبہ 35 کروڑ کے خسارے میں چلے گئے ۔چند سلیکشن بورڈز کے ذریعے منظور ِنظر افراد کو غیر شفاف طریقے سے تعینات کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...