سابق کونسلر رائے عارف خان کا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ

سابق کونسلر رائے عارف خان کا آئندہ  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ کے سابق کونسلر میونسپل کمیٹی رائے عارف خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت دوبارہ سیاسی میدان میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور مقامی سطح پر ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ماضی میں بھی انہوں نے اپنے علاقے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی موقع ملا تو علاقے کی بہتری، صفائی ستھرائی، سیوریج، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...