سعودی شہریوں اور توانائی تنصیبات پر حملے قابلِ مذمت :حاجی نذیر احمد

سعودی شہریوں اور توانائی تنصیبات  پر حملے قابلِ مذمت :حاجی نذیر احمد

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز سعودی عرب کے رہنما حاجی نذیر احمد نے سعودی عرب میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں و مقدس مقامات کا تحفظ انتہائی اہم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ، ایسے میں شہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اقدام ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں اور پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستانی برادری سعودی عرب کی ترقی، امن اور سلامتی کے لیے دعاگو ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...