کمالیہ :اساتذہ کے عالمی دن پر تقریب، طلبہ کا اساتذہ کو خراجِ تحسین

کمالیہ :اساتذہ کے عالمی دن پر  تقریب، طلبہ کا اساتذہ کو خراجِ تحسین

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر قائداعظم سائنس ہائی سکول، محلہ فاضل دیوان کمالیہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں طلبہ نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ہاتھ چوم کر خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ اساتذہ پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔تقریب کے دوران اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے اساتذہ کی علمی و تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...