خاتون سمیت29افراد حبس بیجا میں رکھنے کی رپورٹ عدالت میں پیش
کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے قریب خاتون سمیت 29 افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے معاملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اختر نے رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کروادی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو نبی بخش تھانے کی حدود میں ایک پلاٹ پر چھاپہ مارا، چھاپہ شہری شیر زمان کی بازیابی کی درخواست پر مارا گیا، چھاپے کے دوران شیر زمان سمیت 29 افراد بازیاب کیے گئے ، 29 افراد میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو مردوں کے ساتھ ہی رکھا ہوا تھا اور کوئی لیڈی پولیس اہلکار نہیں تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments