ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے میں ناکام

ضلعی انتظامیہ تجاوزات  کے خاتمے میں ناکام

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا شہر میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے تجاوزات کے تدارک کیلئے انتظامی کارروائیوں پر عدم اطمینان کا اظہار چائے خانوں کو مین شاہراہوں پر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ہر ٹاؤن یا یونین کونسل میں او پن اسپیز تلاش کئے جائیں گے ،اجلاس میں فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ موثر اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے تجاوزات کے تدارک کیلئے انتظامی کاروائیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹھوس موثر عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت پیر کو ان کے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ہفتہ وار اجلاس میں پرائس کنٹرول، روڈ سائیڈ تجاوزات ہوٹل سیٹنگز، اورپیشہ ور گداگروں کے خلاف سمیت مختلف دیگر انتظامی امور کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اقرا جنت نے شرکت کی ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کمشنر پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی کار کردگی رپورٹس کا ضلعی لحاظ سے جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی کارکردگی کے بارے میں وضاحت کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمشنر نے روڈ سائیڈ تجاوزات اور ہوٹل سیٹنگز کی وجہ سے انتظامیہ کو ٹریفک اور شہریوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس نے مین شاہراہوں ااور مصروف سڑکوں سور فٹ پاتھوں پر ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والے چائے خانوں کو نظم و ضبط میں لانے کے لئے ٹاون کونسلز سے مشاورت کرنے پر غور کیا۔فیصلہ کیا گیا کہ چائے خانوں کو مین شاہراہوں پر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی ان کے لئے ہر ٹاون یا یونین کونسل میں او پن اسپیز تلاش کئے جائیں گے فیصلہ کیا گیا کہ اوپن اسپیسز کی نشاندہی کے لیے ٹاون کونسلز سے تجاویز طلب جائیں گی اور ان کی مشاورت اور مدد سے چائے خانوں کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے اجلاس کو ماہ ستمبر اور اکتوبر کے دوران روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ضلع کورنگی میں 31 آپریشنز کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق ضلع وسطی میں اٹھارہ آپریشنز کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر شرقی نصر اللہ عباسی کے مطابق مختلف علاقوں میں 13 آپریشنز کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ کے مطابق5آپریشنز کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنرجنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ضلع بھر میں 36 آپریشنز کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...