ٹاول انڈسٹری نے عالمی سطح پر شناخت قائم کی، گورنر

ٹاول انڈسٹری نے عالمی  سطح پر شناخت قائم کی، گورنر

کراچی(اے پی پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹاول انڈسٹری سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی نمایاں شناخت قائم کرچکی ہے جبکہ معیار، جدید ٹیکنالوجی اور مسابقتی صلاحیت میں مزید بہتری سے اس شعبے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی ایم اے ) کے عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاول روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ، جو گھر گھر استعمال ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں، مزدوروں اور معاشرے کے ہر طبقے کی ضرورت پوری کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن صنعت کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور پاکستان کی عالمی تجارتی حیثیت مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...