ہیوی ٹریفک کی ہلاکت خیزیاں ، نوعمرلڑکا زندگی سے محروم

 ہیوی ٹریفک کی ہلاکت خیزیاں ، نوعمرلڑکا زندگی سے محروم

سخی حسن فلائی اوور پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 12سالہ اسکوٹی سوار کو کچل دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، نارتھ ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے اسکوٹی پر والد کے ہمراہ سوار نوعمر لڑکے کو زندگی سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این سخی حسن فلائی اوور سے ملحقہ روڈ پر شادی ہالز کے سامنے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسکوٹی کو ٹکر مار کر کچل دیا۔اسکوٹی پر سوار 12 سالہ ریان طاہرکے سر پر واٹرٹینکر کا پچھلا ٹائر چڑھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ موقع پر موجود مشتعل عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے۔

ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے پہلے پہیوں میں آنے کے باعث پیش آیا ہے ، پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور ندیم آرائیں کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ ریان ولد طاہر کے نام سے کی گئی جو کہ اپنے والد کے ہمراہ اسکوٹی پر سوار تھا جبکہ وہ نیا ناظم آباد کا رہائشی تھا اور کسی عزیز سے ملنے کے لیے والد ہمراہ جا رہا تھا کہ جان لیوا حادثے کا شکار ہوگیا۔ لخت جگر کو خون میں لت پت دیکھ کر باپ اپنے حواس کھو بیٹھا اور وہ صدمے سے بے حال ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...