چناب پارک میں شہریوں کیلئے مفت وائی فائی سروس کا آغاز
پارک میں شہریوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع کونسل جھنگ کی جانب سے پارکس اور عوامی مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ، جبکہ شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں چناب پارک جھنگ میں مفت وائی فائی سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔مفت وائی فائی سروس کا افتتاح چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی جانب سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پارکس اور عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت سے شہریوں، بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں کو تعلیمی و معلوماتی سرگرمیوں میں آسانی میسر آئے گی۔ چناب پارک میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے ۔ ضلع کونسل جھنگ عوامی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے مرحلہ وار دیگر پارکس اور عوامی مقامات پر بھی ایسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments