تاجروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے کاروبار دوست نظام وضع کیا جائے :شیخ ندیم

تاجروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے  کاروبار دوست نظام وضع کیا جائے :شیخ ندیم

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے رہنما و صدر ڈسٹری بیوٹر یونین شیخ ندیم نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے حکومت کو قوانین اور ضوابط مؤثر انداز میں منظم کرنے چاہئیں۔

تاجروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے کاروباری معاملات آسان اور شفاف ہوں۔ غیر ضروری کاغذی کارروائی، بار بار کے معائنے اور مختلف محکموں کی جانب سے درپیش مشکلات میں کمی لائی جائے تاکہ تاجر بلاخوف و رکاوٹ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ حکومت اور تاجر برادری باہمی مشاورت سے ایسا طریقہ کار وضع کریں جو کاروبار کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور ملکی معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...