ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی شہریوں سے ملاقات،شکایات سنیں

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی شہریوں سے ملاقات،شکایات سنیں

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہ راست سنیں۔

شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی جائیں اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...