منشیات فروشی سے منع کرنے پر بزرگ شہری چھریوں سے زخمی، ملزم گرفتار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقے اسلام پورہ گجر چوک کے قریب منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزم نے بزرگ شہری کو مبینہ طور پر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نامی ملزم نے جنرل سیکرٹری مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی جڑانوالہ طلحہ علیم کھوکھر کے والد کو منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر مبینہ طور پر چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments