کمالیہ :مختلف حادثات میں 5افراد زخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ 333 گ ب میں 20 سالہ عثمان علی بجلی کا ہلکا جھٹکا لگنے سے متاثر ہوا۔
رجانہ روڈ پر رحمت رائس مل کے قریب کتے کے موٹرسائیکل کے سامنے آنے سے 33 سالہ عثمان اور 17 سالہ حذیفہ زخمی ہوگئے ۔ علوال موڑ کے قریب رکشے سے ٹکر کے نتیجے میں 25 سالہ شہنواز زخمی ہوا، جبکہ سید موسیٰ روڈ پر ٹرالی کی ٹکر سے 41 سالہ محمد رفیق موٹرسائیکل سمیت نہر میں جا گرا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments