پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی: عاطف خان کھرل

پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد  جاری رکھے گی: عاطف خان کھرل

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی عاطف خان کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سیاسی جدوجہد میں جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمانی نظام اور عوامی حقوق کو بنیادی اہمیت دیتی ہے ۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنا سیاسی و جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کی فلاح و بہبود، معاشی بہتری، روزگار کے مواقع اور معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ ہے ۔ پارٹی کارکن عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ کمالیہ سمیت ضلع بھر میں پیپلز پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لیے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...