اساتذہ کے مسائل حل کرکے تدریسی نظام بہتر بنایا جائے :پی پی

اساتذہ کے مسائل حل کرکے تدریسی نظام بہتر بنایا جائے :پی پی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر معاشرے میں استاد کا مقام، حیثیت اور اہمیت بہت اعلیٰ ہے ۔

پیپلز پارٹی ملک بھر کے عظیم اور قابل تعظیم معماران وطن کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں اساتذہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کسمپرسی اور ابتر صورتحال کا شکار ہیں۔ بدانتظامی کے باعث ہماری جامعات میں اساتذہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ پی ایچ ڈی اساتذہ بھی ملازمتوں سے محروم ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی قلت، کام کی زیادتی، غیر تدریسی ڈیوٹیاں اور تربیت کے مناسب مواقع کا نہ ہونا پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پنجاب حکومت تعلیم دشمن پالیسی ترک کرکے واضح اور مؤثر حکمت عملی اپنائے تاکہ اساتذہ کے تحفظات دور ہو سکیں اور وہ بہتر طریقے سے اپنے تدریسی فرائض انجام دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...