اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا، لاکھوں کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں ثقلین علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا۔
اس دوران نامعلوم ملزمان نے ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر زیورات، نقدی، گرائنڈر مشین، جوسر مشین، استری، واشنگ مشین، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments