رواں سال مختلف کارروائیوں میں 5343اشتہاری ملزم گرفتار

رواں سال مختلف کارروائیوں میں 5343اشتہاری ملزم گرفتار

گرفتارملزموں میں اے کیٹیگری کے 1983، بی کیٹیگری کے 3360ملزم شامل

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس کا اشتہاری ملزموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ رواں سال فیصل آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5343 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اشتہاری ملزموں میں اے کیٹیگری کے 1983 جبکہ بی کیٹیگری کے 3360 ملزم شامل ہیں۔ بہترین حکمت عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے قتل کے 160 اور اقدام قتل کے 205 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین جرائم میں مطلوب 1823 اشتہاری ملزم بھی گرفتار کیے گئے ۔ ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے اشتہاری ملزمان کے محفوظ ٹھکانے بھی بے نقاب کیے گئے ۔سی پی او تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزموں کی گرفتاریاں مؤثر قیادت اور مربوط حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے لیے فیصل آباد میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، قانون شکنوں کو ہر صورت گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...