بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی ڈرائیونگ سے دیگر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments