سابقہ رنجش پر مخالفین پر تشدد، چاقو کے وار سے زخمی کر دیا
صابرکو ڈنڈوں، سوٹوں سے بھی ماراپیٹاگیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں صابر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ملازمین اور دیگر افراد کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا، جبکہ تیز دھار چاقو سے وار کرکے لہولہان بھی کر دیا۔ ملزموں نے اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments