اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے مقامی شہریوں میں مفت سبزی تقسیم کی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن اور حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے۔۔.
پروگرام سانجھی سبزی کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 14 میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین منور نے مقامی شہریوں میں مفت سبزی تقسیم کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اسحاق تبسم،پرنسپل ادارہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین منور کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف فراہم کرنا، بنیادی اشیائے خوردونوش کی آسان فراہمی یقینی بنانا اور مستحق افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments