حلقہ پی پی 103کے دیہی مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنیکا مطالبہ

حلقہ پی پی 103کے دیہی مسائل کے حل  کیلئے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنیکا مطالبہ

ماموں کانجن (نمائندہ روزنامہ دنیا) حلقہ پی پی 103 میں دیہی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری جہانزیب صفدر نے خصوصی شرکت کی۔

 حکومت پنجاب کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں دیہی ترقیاتی اسکیموں اور حلقے میں بنیادی مسائل کے حل سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری جہانزیب صفدر نے حلقہ پی پی 103 کے مختلف دیہات میں درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں، تاکہ حلقے میں معیاری اور پائیدار ترقیاتی کاموں کا آغاز ممکن ہو سکے۔ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...