عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح : علما کرام
چناب نگر(نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے ختم نبوت اور ناموس رسالت تحفظ اہم دینی شعبہ ہے امت عقیدہ ختم نبوت پر تا قیام قیامت پہرہ دیتی رہے گی۔
قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرا تما م مکاتب فکر کے علماء کے سرپر سجتا ہے ، پاکستان غلامان مصطفی کی سرزمین ہے ،قادیانیوں کی ملک پاکستان میں غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مولانا محمد سلمان عثمانی،مولانا عمر عثمان ،مولانا احسن رضوان ،مولانا اسلم شاہد،مولانا سیف اﷲ،مولانا قاسم عمار ودیگر نے کیا،انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کو پرو موٹ کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments