ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں انور نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران مزدا ٹرک کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس سے اس کی اہلیہ نیچے گر گئی اور مزدا ٹرک اس کی ٹانگوں کے اوپر سے گزر گیا۔ جس سے اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments