زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ بجلی کے تار، سر یا چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ، بجلی کے تار، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں منان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں اس کے زیر تعمیر مکان میں داخل ہو گئے اور گھر سے پنکھے ، واٹر پمپ، بجلی کے تار، سریا اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments