جڑانوالہ :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 32ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی

جڑانوالہ :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 32ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی

جڑانوالہ :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 32ڈاکٹرز کی اسامیاں خالیڈاکٹرز کی خالی اسامیوں اور ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )25 لاکھ آبادی کے لیے طبی سہولیات ناکافی، آپریشنز متاثر، ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ پنجاب کی بڑی تحصیل جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں اور ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ کے ناظم ملک عبدالحفیظ نے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل ملک نعیم وفا اور جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز داؤد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 25 لاکھ آبادی کے لیے قائم ہسپتال میں 32 ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں، جبکہ محدود فنڈز اور ادویات کی کمی کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1984ء میں ٹی ایچ کیو کا درجہ حاصل کرنے والے اس ہسپتال کو بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے مطابق وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے ۔ شہریوں اور متعلقہ حلقوں نے ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) کا درجہ دینے ، خالی اسامیوں پر سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کرنے اور بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال کو گزشتہ پانچ سال کے دوران فراہم کیے جانے والے فنڈز میں اضافہ نہ ہونے کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...