جھنگ روڈ تا نیو سبز منڈی چھوٹے بائی پاس پر کوڑا جلانے کا سلسلہ

جھنگ روڈ تا نیو سبز منڈی چھوٹے بائی پاس پر کوڑا جلانے کا سلسلہ

جھنگ روڈ تا نیو سبز منڈی چھوٹے بائی پاس پر کوڑا جلانے کا سلسلہجمعہ کی رات اور اتوار کو کوڑا جلانے میں تیزی کا مبینہ دعویٰ، شہری پریشان

پینسرہ (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست اقدامات کے باوجود جھنگ روڈ سے نیو سبز منڈی چھوٹے بائی پاس تک کوڑا کرکٹ جلانے کا سلسلہ جاری رہنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث علاقے میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی ہے ۔ سڑک کے اطراف قائم کولڈ اسٹورز کے باہر مبینہ طور پر پھینکے جانے والے کوڑا کرکٹ اور کیلے کے پتوں کے ڈھیروں کو آگ لگا دی جاتی ہے ، جس سے اٹھنے والا دھواں کئی کلومیٹر تک پھیل جاتا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کے مطابق مبینہ طور پر کوڑا جلانے کے لیے جمعہ کی رات اور خصوصاً اتوار کے روز کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں متعلقہ سرکاری اداروں میں چھٹی ہونے کے باعث نگرانی اور کارروائی کا امکان کم ہوتا ہے ، جس سے کوڑا جلانے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

 تاہم، چھٹی کے دنوں میں دانستہ طور پر نگرانی سے بچنے کے لیے کوڑا جلائے جانے کے دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔دھویں کے باعث مذکورہ سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ اطراف کی آبادیوں کے رہائشی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دھویں کی شدت سے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے اور ماحول آلودہ ہو رہا ہے ، لیکن بارہا شکایات کے باوجود اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، کمشنر فیصل آباد، وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تحفظِ ماحولیات کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...