جڑانوالہ:سی ای او ایجوکیشن کا گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ

جڑانوالہ:سی ای او ایجوکیشن کا گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ

جڑانوالہ:سی ای او ایجوکیشن کا گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ اساتذہ اور سربراہانِ ادارہ کے لیے منعقدہ ایک روزہ تربیتی سیشن میں شرکت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد راؤ عبدالکریم نے گورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود کی زیرِ نگرانی اساتذہ اور سربراہانِ ادارہ کے لیے منعقدہ ایک روزہ تربیتی سیشن میں شرکت کی۔اس موقع پر راؤ عبدالکریم نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ، طلبہ کی بہترین تربیت اور تعلیمی اداروں کی بہتری میں اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ اساتذہ جدید تدریسی طریقے اپناتے ہوئے طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔دورے کے دوران سی ای او ایجوکیشن نے سکول کی ای لائبریری، کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کا معائنہ کیا اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر اور تدریسی عملے ، بالخصوص سائنس ٹیچر ذوالفقار علی اور عربی ٹیچر غلام جیلانی کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے تربیتی سیشن کے انعقاد پر طارق محمود کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے سے تعلیمی معیار اور طلبہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...