آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15نومبر کو مینار پاکستان میں ہوگی

 آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15نومبر کو مینار پاکستان میں ہوگی

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15نومبر کو مینار پاکستان میں ہوگیحرمین شریفین کے تحفظ کیلئے لوگوں کو دعوت دی جائے گی :حافظ ثاقب سرور

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ کے ذمہ داران کا اہم اجلاس آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے سلسلے میں دعوتی اور رابطہ مہم کے حوالے سے گلشن بابائے تبلیغ، جامعہ اسلامیہ اہلحدیث، فیصل آباد روڈ جھنگ صدر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ کے امیر ماسٹر یونس چوہان نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر شہر اور ہر گاؤں کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی اور 15 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔

اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی۔حافظ ثاقب سرور ساقی نے بتایا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت میں 15 نومبر بروز اتوار مینار پاکستان لاہور میں آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...