اراضی کے تنازع پر مخالفین کا خواتین پر تشدد ، دھمکیاں
رابعہ اپنی ہمشیرہ کے ساتھ مو جو د تھی ، ملزموں نے دھاوا بو ل دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اراضی کے تنازع پر مخالفین نے خواتین کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں رابعہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اپنی اراضی پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر انہیں قابو کر لیا اور اراضی کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments