فصلوں کی باقیات جلانے والے 3کاشتکاروں پر مقدمات

فصلوں کی باقیات جلانے والے 3کاشتکاروں پر مقدمات

محکمہ زراعت کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے تین کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہوئے پایا۔ جس پر پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...