15نومبر کو مینار پاکستا ن پر آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگی

15نومبر کو مینار پاکستا ن پر آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگی

کانفرنس میں لاکھوں نوجوان شرکت کرکے قوت کا اظہار کر ینگے :علامہ عبدالرشید

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین، ملکی بقاء و سلامتی اور استحکام، پاکستان میں نفاذ اسلام کی راہ ہموار کرنے ، فحاشی و عریانی، لبرل و سیکولر ازم، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی زیرِ امارت 15 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس میں لاکھوں نوجوان شرکت کرکے اپنی سیاسی و مذہبی قوت کا اظہار کریں گے ۔گزشتہ روز امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع فیصل آباد قاری محمد ارشد، ناظم قاری بشیر احمد عزیزی اور خالد محمود اعظم آبادی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہر طرح کی فرقہ واریت اور انتہاپسندی سے پاک ہوگی۔ کانفرنس میں اندرون و بیرون ممالک سے لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...