مصنوعی ذہانت کے دور میں تعلیمی جانچ کے نظام کی اہمیت پر سیمینار

مصنوعی ذہانت کے دور میں تعلیمی جانچ کے نظام کی اہمیت پر سیمینار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کی شرکت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ‘‘مصنوعی ذہانت کے دور میں نتائج پر مبنی جانچ’’ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس کا مقصد تعلیمی جانچ کے جدید رجحانات اور طلبہ کے تعلیمی نتائج بہتر بنانے میں مصنوعی ذہانت کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر اور نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (NACTE) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود (تمغئہ امتیاز) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تعلیمی جانچ کے طریقۂ کار میں نمایاں تبدیلیاں لا رہی ہے ، اس لیے طلبہ کی حقیقی صلاحیتوں، عملی مہارتوں اور متعین تعلیمی نتائج کی بنیاد پر جانچ کے مؤثر نظام کو فروغ دینا ضروری ہے ۔فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ایم عاصم محمود نے مصنوعی ذہانت کے دور میں تدریسی عمل اور جانچ کے طریقوں کو واضح تعلیمی نتائج سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمعیلہ شہزاد نے کہا کہ شعبہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جانچ کے جدید اور مؤثر طریقوں کو اپنانے کے لیے پُرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...