نئے میثاقِ جمہوریت کے ذریعے سیاسی بحران کا خاتمہ کیا جائے :شہباز احمد گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
ملک میں ایک نئے میثاقِ جمہوریت کا قیام وقت کا تقاضا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں باہمی اشتراکِ عمل سے میثاقِ جمہوریت کی طرف جلد از جلد پیش رفت کریں، بصورت دیگر غیر جمہوری قوتیں ریاستی نظام میں اپنا اثر و رسوخ مزید گہرا کر لیں گی۔ تمام سیاسی جماعتیں فوری طور پر نئے میثاقِ جمہوریت کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے ملک کو مستقل سیاسی بحران سے نجات دلائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments