زرعی رقبے سے لاکھوں مالیت کے درخت ،لکڑی چوری
ملزموں نے مظفر کے ذریعے سامان چوری کیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت اور لکڑی چوری کر لی گئی۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں مظفر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے ذریعے رقبے سے مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے درخت، لکڑی اور دیگر سامان چوری کر لیا اور اسے بھاری مالیت کے نقصان کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments