سرکاری سکولوں کے طلبہ کے تیار سائنسی ماڈلز کا مقابلہ

سرکاری سکولوں کے طلبہ کے تیار سائنسی ماڈلز کا مقابلہ

سٹیم جیسے مقابلے طلبہ کو اپنے خیالات کو عملی شکل دینے کا موقع ہیں:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے تعلیمی وژن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کی اصلاحاتی ترجیحات کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سٹیم مقابلہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نجیب میموریل میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سکول کا دورہ کیا اور سرکاری سکولوں کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ سائنسی ماڈلز، ٹیکنالوجی کے نمونوں اور منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی دلچسپی اور عملی مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں جدید تعلیمی سرگرمیوں اور مناسب مواقع فراہم کرکے مزید نکھارا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کا مقصد صرف نصابی کتابوں تک محدود نہیں بلکہ طلبہ میں تحقیق، تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور مسائل کا حل تلاش کرنے کی استعداد پیدا کرنا بھی ہے ،سٹیم جیسے مقابلے طلبہ کو اپنے خیالات اور تصورات کو عملی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے بتایا کہ سٹیم مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے اور ان میں سائنسی و تخلیقی رجحانات کو فروغ دینا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...