کھیلیں صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ااد کرتی ہیں :سعید بھلی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی، سیکرٹری چودھری شہبازشمس نے کہا ہے۔
کہ کھیلیں صحت مند معاشرے کے قیام، وکلاء کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے وکلا میں نظم و ضبط، برداشت، باہمی احترام، ٹیم ورک اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ شہباز شمس نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو غیر صحت مند سرگرمیوں سے دور رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرنے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments