قبضے کی کوشش ، گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد
لبنیٰ دیگر گھرو والوں کیساتھ مو جو د تھی ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان پر قبضے کی کوشش کے دوران گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر سمندری میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے لبنیٰ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر دیگر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments