تیز رفتار ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2نوجوان شدید زخمی

تیز رفتار ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2نوجوان شدید زخمی

چاند ساجد اور علی حسن موٹرسائیکل پر جا رہے تھے ڈالے نے ٹکر مار دی

گوجرہ (نمائندہ دنیا )مونگی روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔محلہ نیو پلاٹ گوجرہ کے رہائشی چاند ساجد اور علی حسن موٹرسائیکل پر سوار ہو کر مونگی روڈ سے اپنے گھر آ رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب نامعلوم تیز رفتار ڈالے نے انہیں ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں سے علی حسن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ سٹی پولیس گوجرہ نے فرار ہونے والے ڈالے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...