تاندلیانوالہ میں ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر 17 سالہ نوجوان جاں بحق،لڑکی زخمی

تاندلیانوالہ میں ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر  17 سالہ نوجوان جاں بحق،لڑکی زخمی

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا) تاندلیانوالہ میں ٹریفک حادثے کے دوران ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 16 سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔

تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس چوکی کھائی بنگلہ روڈ تاندلیانوالہ کے قریب ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں 17 سالہ علی رضا ولد جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 16 سالہ صائمہ بی بی دختر جاوید زخمی ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...