سابقہ رنجش،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں اویس نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا اور فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments