داتا دربار کی توسیع وتزئین آرائش کا منصوبہ جون2027 تک مکمل کرنے کا ہدف

داتا دربار کی توسیع وتزئین  آرائش کا منصوبہ جون2027 تک مکمل کرنے کا ہدف

لاہور (سیاسی نمائندہ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے ہدایت کی ہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کی توسیع، تزئین و آرائش کا مجموعی منصوبہ جون 2027 تک ہر صورت مکمل کیا جائے ،

 جبکہ مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مرکزی مزار کی بحالی و تزئین و آرائش کا کام جنوری 2027 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے ، لہٰذا تمام متعلقہ محکمے اور تعمیراتی ادارے باہمی رابطے ، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل نگرانی کے ذریعے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...