سال میں 89 سے زائد چھٹی کرنیوالے اساتذہ کو ہٹانے کافیصلہ
تین ماہ سے زائد عرصے سے چھٹیوں پر موجود اساتذہ کوواپس آنے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)پورے تعلیمی سال کے دوران 89 دن سے زائد چھٹی کرنے والے اساتذہ کو موجودہ تعیناتی سے ہٹا کر متعلقہ سی ای او ایجوکیشن کے ڈسپوزل پر رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔ ایسے اساتذہ کو ان سکولوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی ضرورت ہوگی۔ نئے احکامات کے مطابق پورے تعلیمی سال میں 89 دن سے زائد چھٹی کرنے والے اساتذہ کی موجودہ تعیناتی ختم کر دی جائے گی اور انہیں متعلقہ سی ای او ایجوکیشن کے ڈسپوزل پر رکھا جائے گا۔ایسے اساتذہ کو ان سکولوں میں نئی تعیناتی دی جائے گی جہاں اساتذہ کی کمی ہوگی۔ نئی تعیناتی کے لیے طلبہ اور اساتذہ کا تناسب یعنی ایس ٹی آر مدنظر رکھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 89 دن کی چھٹیوں میں ایل پی آر سمیت تمام اقسام کی چھٹیاں شمار ہوں گی۔ تعلیمی سال کے دوران وقفے وقفے سے چھٹیاں لینے والے اساتذہ بھی اس حد سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے ۔تاہم میٹرنٹی اور عدت کی چھٹیوں پر جانے والی خواتین اساتذہ کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔محکمہ تعلیم نے تین ماہ سے زائد عرصے سے چھٹیوں پر موجود اساتذہ کو 15 نومبر تک ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
دوسری جانب ایسے اساتذہ کی تنخواہیں بند نہیں ہوں گی بلکہ ان کی تنخواہوں کو خالی اسامیوں کے مقابل ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments